• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دستی بم کا دھماکا، دو بچے جاں بحق

شائع December 30, 2023
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اسٹیشن مچھ کے ایس ایچ او یعقوب عباسی نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو مشرقی جانب دیوار سے لگ کر قریبی ہی گلی میں گر کر پھٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ گلی میں موجود دکان میں خریداری میں مصروف دو بچے دستی بم حملے کے زد میں آئے اور دکان کے شیشے ٹوٹ کر لگنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت بابر جبکہ زخمی ہونے والے بچے کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی جسے سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025