• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شمالی وزیرستان میں 6 افراد کے قتل میں ٹی ٹی پی ملوث ہے، جان اچکزئی کا دعویٰ

شائع January 3, 2024
جان اچکزئی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔—فائل فوٹو: ڈان نیوز
جان اچکزئی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔—فائل فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے وزیرستان میں 6 حجاموں کو قتل کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے، ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سچی باتیں کی ہیں، 9 مئی والوں کو کہتا ہوں کہ انہوں نے ریاستی املاک پر حملہ کیا، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد میر علی بازار میں ہیر ڈریسر سیلون کی دکان چلاتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے، آر پی او بنوں ڈویژن نے بتایا تھا کہ میر علی کے علاقے موسکی میں قریبی کھیتوں سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

آج (3 جنوری) 6 افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں ٹو میں درج کر لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024