• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بنگلہ دیش: عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری، اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کا بائیکاٹ

شائع January 7, 2024
پولنگ کے ابتدائی نتائج کا اعلان کل صبح تک ہونے کی توقع ہے—فوٹو:رائٹرز
پولنگ کے ابتدائی نتائج کا اعلان کل صبح تک ہونے کی توقع ہے—فوٹو:رائٹرز

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جہاں ملک بھر سے ڈیڑھ ہزار سے زائد امیدوار مدِ مقابل ہوں گے جب کہ ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولنگ کا آغاز ہوتے ہوتی ہی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ وہ پانچویں بار ملک کی وزیراعظم بننے کے لیے پرامید ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ اگلے 8 گھنٹے تک جاری رہے گی جب کہ ابتدائی نتائج کا اعلان کل صبح تک ہونے کی توقع ہے۔

اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک خود مختار ملک ہے اور عوام میری طاقت ہیں۔

بنگلہ دیش میں انتخابات سے ایک دن پہلے تک ملک گیر مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ جاری رہا جب کہ گذشتہ روز غازی پور میں 4 پولنگ بوتھ سمیت 5 پرائمری اسکولوں کو آگ لگادی گئی۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بائیکاٹ کے بعد موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی انتخابات میں دوبارہ کامیابی کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد 75سالہ رہنما پانچویں مرتبہ ملک کی وزیر اعظم بن جائیں گی لیکن عالمی ماہرین اور الیکشن آبزرورز نے ان یکطرفہ الیکشنز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جمہوریت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024