• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

رہنما پی ٹی آئی علی امین خان گنڈاپور کے کاغذات نامزدگی منظور

شائع January 8, 2024
فیصلے کے بعد علی امین خان گنڈاپور حلقہ این اے 44 اور پی کے 133 سےالیکشن لڑسکتے ہیں—ڈان اخبار
فیصلے کے بعد علی امین خان گنڈاپور حلقہ این اے 44 اور پی کے 133 سےالیکشن لڑسکتے ہیں—ڈان اخبار

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے دوران الیکشن ٹریبونل خیبر پختونخوا نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔

فیصلے کے بعد علی امین خان گنڈاپور حلقہ این اے 44 اور پی کے 133 سےالیکشن لڑسکتے ہیں، پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ میں علی امین گنڈاپور کی اپیلیں منظور ہوئیں۔

علی امین گنڈہ پور نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلیں دائرکی تھی۔

ان کے وکیل ایڈوکیٹ غلام محمد نے بتایا کہ علی امین کو قومی و صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مختصر فیصلہ سنا دیا گیا، آرڈر کی کاپی کچھ دیر میں مل جائے گی۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024