• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: آج رواں موسم سرما کی سرد ترین صبح، شدت میں اضافے کی پیش گوئی

شائع January 10, 2024
آج تیز ٹھنڈی ہوائیں دن بھر 10-20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شہر کو متاثر کرتی رہیں گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
آج تیز ٹھنڈی ہوائیں دن بھر 10-20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شہر کو متاثر کرتی رہیں گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں آج رواں موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی جب کہ آج سے شہر قائد میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملک کے موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ویدر اپ ڈیٹس پی کے‘ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری پوسٹ میں کہا کہ سرد لہر کے زیر اثر شہر میں موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی۔

ویب سائٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 -8.0 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا تاہم سرکاری طور پر 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اس کے کلفٹن ویدر اسٹیشن پر جنوبی علاقوں میں 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پلیٹ فارم نے پیش گوئی کی کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24-25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 25-26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق شمال شمال مشرق ہواؤں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں نمی کی سطح %40-50 ہے، شہر میں ہوا کی رفتار شمال شمال مشرق سے تقریباً 2 سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

آج تیز ٹھنڈی ہوائیں دن بھر 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شہر کو متاثر کرتی رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024