• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

کولمبیا: لینڈ سلائیڈنگ میں 18 افراد ہلاک، 30 زخمی

شائع January 13, 2024
کارمین ڈی ایٹراٹو کے میئر جیم ہیریرا نے بتایا کہ کچھ لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں— فوٹو: ایکس
کارمین ڈی ایٹراٹو کے میئر جیم ہیریرا نے بتایا کہ کچھ لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں— فوٹو: ایکس

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 30 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ متعدد لینڈ سلائیڈنگز کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث میڈیلن اور کوئبڈو کو جوڑنے والی سڑکوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے وقت سڑکوں پر موجود کئی لوگ اپنی گاڑیوں سے باہر نکل آئے اور کارمین ڈی ایٹراٹو کی میونسپلٹی کے قریب واقع ایک گھر میں پناہ لے لی مگر بد قسمتی سے ایک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور وہ سب وہاں ہی دب گئے۔

کولمبیا کی نائب صدر فرانسیا مارکیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس واقعے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کارمین ڈی ایٹراٹو کے میئر جیم ہیریرا نے مقامی ٹی وی اسٹیشن کاراکو کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں اور کچھ لوگ ابھی بھی اس میں دبے ہوئے ہیں، تاہم، انہوں نے لوگوں کی تعداد کا تذکرہ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا اور ٹی وی پر جاری تصاویر میں مٹی اور لینڈ سلائیڈ سے تباہ ہونے والی گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024