• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزادکشمیر، بھارت کا احتجاج

شائع January 14, 2024
فوٹو:  برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ/ایکس
فوٹو: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ/ایکس

سینئر برطانوی ہائی کمشنر کے آزاد کشمیر کے دورے پر بھارت نے احتجاج کرتے ہوئے اسے اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے 10 جنوری کو برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ایک اہلکار کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔

بھارت کے سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر کو اس دورے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے دورے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے آزاد کشمیر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جین میریٹ میرپور آزاد کشمیر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملیں اور انہوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال میچ بھی کھیلا اور ایک بیکری کا بھی دورہ کیا۔

برطانوی سفارت کار کی جانب سے یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت اور پاکستان میں رواں سال انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024