• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm

ایف آئی ایچ فائیو ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

شائع January 14, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی ایچ ہاکی مینز ورلڈ کپ 28 سے 31 جنوری تک عمان کے شہر مسقط میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ہاکی اولمپک کوالیفائر کی میزبانی پاکستان سے عمان منتقل کرنے کا فیصلہ ایف آئی ایچ نے کیا تھا، پول اے میں برطانیہ، ملائیشیا، پاکستان اور چین شامل ہیں جبکہ پول بی میں جرمنی، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور چلی شامل ہیں۔

ایونٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے جس میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار علی، محمد عبداللہ، عماد شکیل بٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ معین شکیل، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت شامل ہیں

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ/ منیجر اولمپیئن شکیل عباسی،کوچ اولمپیئن دلاور حسین، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ شامل ہیں،پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اولمپک کوالیفائی ایونٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جا سکےگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024