• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
Election 2024

این اے 55 راولپنڈی کے عوام نمائندوں سے نالاں

شائع January 17, 2024

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 55 راولپنڈی کے سات قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے ایک ہے۔ راولپنڈی کینٹ کا حصہ ہونے کے باوجود اس حلقے کے مکین زندگی کی بنیادیوں سہولیات سے محروم ہیں۔

راولپنڈی کا حلقہ این اے 55 راولپنڈی کینٹ، شہر کی گنجان آباد پرانی بستیوں اور کچھ نئی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں پر مبنی ہے۔

الیکشن 2018ء میں حلقے سے تحریک انصاف کے عامر کیانی نے کامیابی حاصل کی۔ وفاقی وزیر بھی بنے۔ لیکن ن لیگ کے برسوں کے اقتدار اور پی ٹی آئی کے چار سالہ اقتدار کے بعد بھی حلقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محرومی کا شکوہ کر رہے ہیں۔

ووٹرز کہتے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ترقیاتی ادارے ٹیکس سب سے اکٹھا کرتے ہیں لیکن ترقیاتی کام صرف پوش علاقوں پر مشتمل مخصوص آبادیوں میں ہی کیے جاتے ہیں۔

این اے 55 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 832 ہے۔ 2 لاکھ 21 ہزار 49 مرد اور 2 لاکھ 10 ہزار 783 خواتین ووٹرز ہیں۔ دیگر حلقوں کی طرح این اے پچپن کی بڑی آبادی بھی نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن نوجوان شکوہ کر رہے ہیں کہ تمام تر دعوؤں اور وعدوں کے باوجود معیاری اعلیٰ تعلیم اور باعزت روزگار کے مواقع پیدا نہیں کیے گئے۔

آٹھ فروری کے الیکشن کے لیے ووٹرز نئے اور بہتر انتخاب کے لیے غور و فکر رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں وہ مخصوص سیاسی چہروں سے تنگ آ چکے ہیں اب کی بار نئے چہرے منتخب کر کے اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024