• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید

شائع January 17, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں بمباری کر کے مزید 23 فلسطینیوں کی جان لے لیں، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قابض فوج نے نصیر ہسپتال کے قریب بھی شیلنگ کی، جس کے باعث ہسپتال کے احاطے میں موجود بے گھر فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور غزہ میں اس وقت ہر ایک شخص کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔

دوسری جانب قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدہ پر بات چیت جاری ہے ۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 285 افراد شہید اور 61 ہزار 154 سے زیادہ زخمی ہوئے، 7 اکتوبر کے حماس کے حملے سے اسرائیل میں ہلاک والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جولائی 2024
کارٹون : 5 جولائی 2024