• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

طلاق اور ناخوشگوار لمحات کو خفیہ رکھنے پر صحیفہ جبار کی اداکاروں پر تنقید

شائع January 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

شادی کے رشتے میں آنے والے ناخوشگوار لمحات اور طلاق یا علیحدگی کو خفیہ رکھنے اور سوشل میڈیا پر شادی کے اچھے لمحات کو شئیر کرنے پر اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلونسرز سمیت نامور شخصیات پر تنقید کی۔

ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے انسٹاگرام پر سوشل میڈیا انفلونسرز اور مشہور شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے طویل پوسٹ کی۔

انہوں نے ساتھی اداکاروں اور انفلونسرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فالوورز کو شادی جیسے نازک رشتے کے بارے میں غلط تصویر پیش کررہے ہیں، اس رشتے میں رہ کر کن چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔

انہوں نے ساتھی اداکاروں اور نامور شخصیات کو مشورہ دیا کہ کیمرا کے سامنے بیٹھ کر اپنے نوجوان فالوورز کو شادی کے رشتے میں آنے والے چیلنجز کے بارے میں وہ باتیں بتائیں جو والدین انہیں بتانا بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ سوشل میڈیا پر اپنی شادی، برائڈل شاور، بے بی شاور، ہنی مون اور دیگر خوشگوار لمحات شئیر کرتے ہیں تو مداحوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ نے اس رشتے میں رہ کر کن چیلنجز کا سامنا کیا’۔

انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل پسند نہیں کہ جب اداکار اور انفلونسرز سوشل میڈیا پر اپنے جیون ساتھی کے ساتھ صرف خوشگوار لمحات شئیر کرتے ہیں لیکن اُسی جیون ساتھی کے ساتھ گزرے مشکل لمحات پر بات نہیں کرتے یا جب جوڑے کے آپس میں معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہوتے ۔

صحیفہ جبار نے کہا کہ ہر جوڑے کے درمیان کئی بار علیحدگی پر بات چیت ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں، اپنے رشتے کو مزید ایک اور موقع دیتے ہیں اور رشتہ نبھانے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں، آج کل ایک طرف جہاں جوڑوں میں طلاقیں عام ہورہی ہیں ہمیں اس کی بنیادی وجوہات پر بھی بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خراب اور تشدد پر مبنی تعلقات کے خلاف ہیں، وہ اس بات پر بھی یقین رکھتی ہیں کہ انسان کو کسی بھی رشتے پر اپنے خواب، عزائم، عزت نفس اور ذہنی حالت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے لیکن ہر ایک کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ کئی لوگوں کے لیے رشتہ ختم کرنا بہت آسان ہوگیا ہے، کسی بھی انسان کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر رشتہ ختم نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے اداکاروں اور انفلونسرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فالوورز سے سچ بولیں، نوجوان نسل کو مشکلات کے بارے میں بھی آگاہ کریں، انہیں بتائیں کہ کالج چھوڑنا صحیح نہیں ہے، انفلوسرز بنا کر عارضی طور پر پیسا کمانا مستقل کیرئیر کا راستہ نہیں ہے۔

صحیفہ جبار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پلیز اپنے غیر ملکی دوروں کی تصاویر پوسٹ کرنا بند کریں، فالوورز کو بتائیں کہ آپ نے کتنی محنت کے ساتھ سب کچھ حاصل کیا ہے، نوجوان نسل کو چیلنجز بتائے بغیر محنت کا پھل مت دکھائیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024