• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب میں 7 ہزار 832 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 15 ہزار 155 حساس قرار

شائع January 21, 2024
الیکشن ڈیوٹی کے لیے مجموعی طور پر 2  لاکھ 32  ہزار 666 اہلکار تعینات ہوں گے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی
الیکشن ڈیوٹی کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 32 ہزار 666 اہلکار تعینات ہوں گے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 7 ہزار 832 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 15 ہزار 155 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 27 ہزار 475 پولنگ اسٹیشنز کو غیر حساس قرار دیا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے لیے 47 ہزار اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے لیے 75 ہزار 775 اہلکار درکار ہوں گے۔

اس کے علاوہ فوج یا رینجرز تعیناتی کی صورت میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے لیے 31 ہزار 328 اہلکار درکار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ہر حلقے میں کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر 200 اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 32 ہزار 666 اہلکار تعینات ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024