• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

عمران خان، شاہ محمود قریشی نے جیل انتظامیہ کو ووٹ ڈالنے کی درخواست نہیں دی

شائع January 23, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز/سی این این
—فائل فوٹو: ڈان نیوز/سی این این

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں موجود 25 سے 30 قیدیوں نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواستیں دے دیں جب کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست نہیں دی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عام انتخابات کے لیے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی تعداد لگ بھگ سات ہزار ہے، جن میں سے 25 سے 30 قیدیوں کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواستیں سپرنٹنڈنٹ جیل کو موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی تمام درخواستیں قانون کے مطابق متعلقہ آر اوز کو بھجوا دی گئی ہیں، ارسال کردہ درخواستوں میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو موصول نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری تھی, الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 93 ڈی جیل میں نظر بند یا زیر حراست فرد کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024