• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستانی سرزمین پر بھارتی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، گلوبل ٹائمز

شائع January 24, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر بھارتی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت خفیہ طور پر پاکستان میں دہشت گردقوتوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، مزید لکھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گرد فورسز کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے، بھارت بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز یی ہیلن نے گلوبل ٹائمزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کیں، بھارت کا پاکستان میں دراندازی کا مقصد سرمایہ کاری روکنا ہے۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا دراندازی کا مقصد پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024