• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا معاملہ او آئی سی میں اٹھا دیا

شائع January 25, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کہ جہاں انہوں نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے او آئی سی کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

قبل ازیں او آئی سی نے بابری مسجد کی جگہ پر ’رام مندر‘ کی تعمیر اور افتتاح کی مذمت کی تھی۔

جاری اعلامیے کے مطابق منیر اکرم نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے مسئلے پر یونائیٹڈ نیشن الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندراجات بھی پیش کیے۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992 میں المناک طور پر منہدم کیا گیا، قابلِ مذمت فعل کے باوجود ذمے داروں کو بری کردیا گیا اور بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024