• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، بارش نہ ہونے سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

شائع January 25, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

موسمیاتی تبدیلیوں سے رواں سیزن گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، گزشتہ دو ماہ سے بارش نہ ہونے سے روالپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال کے علاقوں میں گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی خبر کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے خطہ پوٹھوار میں بارش نہ ہونے سے گندم کی فصل کو نقصان ہو سکتا ہے، ملک بھر کے ایک تہائی حصہ کی گندم بارانی علاقوں میں کاشت ہوتی ہے۔

ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق ان علاقوں میں نہری نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی کی اشد ضرورت ہے۔

ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ بارانی علاقوں میں بارش نہ ہونے سے ملک بھر میں گندم کی فصل پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے، اگر ملک بھر میں گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ پورا نہ ہوا تو مستقبل میں گندم درآمد کرنا پڑے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو گندم کی فصل پر منفی اثرات بڑھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024