• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm

پیسوں کی خاطر کینیڈا سے پاکستان آیا، تابش ہاشمی

شائع February 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ٹی وی میزبان اور اسٹینڈ ایپ کامیڈین تابش ہاشمی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پیسوں کی خاطر کینیڈا سے پاکستان آئے، کیوں کہ انہیں اچھے پیسوں کی پیش کش ہوئی۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کینیڈا سے پاکستان آںے کی وجہ پر کھل کر بات کی۔

میزبان نے پاکستان آنے کے سوال پر کہا کہ اگرچہ ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن چوں کہ انہیں اچھی پیش کش ہوئی تھی، جس سے ان کے حالات اچھے ہونے تھے، اس لیے وہ پاکستان آگئے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ پیسوں اور کمائی کی خاطر کینیڈا سے پاکستان آئے، کیوں کہ پیسوں سے پاکستان میں کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

استٰینڈ اپ کامیڈین کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صرف اچھی آفر ہوئی بلکہ انہیں قومی ٹی وی پر بھی کام کرنے کا موقع ملا، جس وجہ سے وہ پاکستان آئے۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ اچھی کمائی سے نہ صرف وہ بلکہ ان کے بچے بھی عیاشی کر رہے ہیں۔

ٹی وی میزبان کے مطابق اصل میں تو وہ محنت کر رہے ہیں جب کہ عیاشی تو ان کے بچے کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چند سال قبل تک تابش ہاشمی کینیڈا میں مقیم تھے اور وہاں رہتے ہوئے یوٹیوب پر سلیبرٹی کامیڈی شو کیا کرتے تھے۔

اس وقت وہ جیو ٹی وی پر ہنسنا منع ہے نامی مزاحیہ پروگرام کرتے ہیں اور کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے بتایا تھا کہ چینل پر میزبان کے پیسوں کے علاوہ انہیں ان کے شو کو یوٹیوب پر دیکھے جانے کی رائلٹی بھی ملتی ہے، تاہم انہوں نے اپنی کمائی کے حوالے سے وضاحت نہیں کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024