بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی، پاکستان، بھارت، بنگلادیش کی صورتحال تشویشناک قرار
بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کی صورتحال کو مسلسل تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
’آرمڈ کانفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پراجیکٹ‘ نے 2023 کے دوران بدترین مسلح تنازعات کا شکار 50 ممالک سے متعلق اپنی کانفلکٹ واچ لسٹ 2024 رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں بدترین مسلح تنازعات والے ممالک میں میمانمار پہلے، شام دوسرے اور فلسطین کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کو 14، بھارت کو 15 اور بنگلادیش کو 17 نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان تینوں ملکوں میں حالات کو مسلسل تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بھارت کی درجہ بندی ایک پوائنٹ جب کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی 5،5 پوائنٹ خراب ہوئی ہے۔
رپورٹ میں اسرائیل کی صورت حال کو پریشان کن قرار دیا گیا ہے، اسرائیل کی درجہ بندی 20 پوائنٹ خراب ہونے کے بعد 50 ممالک میں 22 ویں نمبر تک پہنچ گئی۔