• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان میں انتخابات کے دوران امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، ایڈوائزی جاری

شائع February 3, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے دوران امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوئزری میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے سیاسی سرگرمیوں جیسا کہ دوران مارچ، ریلیوں کے سبب ممکنہ طور پر سیکیورٹی کے حوالے سے صورتحال میں خلل پڑ سکتا ہے۔

جمہوری عمل میں عوامی اجتماعات کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ ٹریفک میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات ہوسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں پاکستان میں ہونے والے سیاسی ایونٹس تشدد کا نشانہ بنے ہیں۔

پاکستان کے دورہ کرنے والے امریکی شہریوں پر محتاط رہنے اور سیاسی ریلیوں کی جگہوں کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق انتخابات والے دن پولنگ اسٹیشنز کے قریب علاقوں میں لوگ جمع ہو سکتے ہیں، لہٰذا امریکی شہریوں کو ان مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید برآں، انتخابات کے دوران اور فوری بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ہوسکتی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کے لیے خصوصی ہدایات دی ہیں، جس میں بڑے عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز، مظاہروں کے قریب محتاط رہنے، ذاتی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے، اپڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا کی مانیٹرنگ، شناختی دستاویزات ساتھ رکھنا اور مقامی حکام کے ساتھ تعاون کرنا شامل ہیں۔

ایڈوائزری میں اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں اندراج کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جبکہ اضافی معلومات امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

پاکستان میں عام انتخابات سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے بروقت معلومات اور امریکی شہریوں کی سپورٹ کے عزم کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے، شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باخبر رہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں اضافے کے دوران اپنی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

امریکی شہری مدد کے لیے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے، کراچی، لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانے کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے قونصلر امور سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024