• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

بہاولنگر: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں، 2 بیٹیاں جھلس کر جاں بحق

شائع February 5, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں اور 2 کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق منچن آباد کے علاقے طارق کالونی میں واقع گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 23 سالہ ہیرا بی بی اور اُن کی 2 کمسن بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، ان میں سے ایک بیٹی کی عمر 3 سال جبکہ دوسری بیٹی کی عمر 5 سال تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ماں اور بچیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025