• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، مریم اورنگزیب

شائع February 6, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے 4 سال نالائقی، نااہلی کا سامنا کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں ملک بھر میں جلسے کیے، نواز شریف کے جانے کے بعد ملک میں نفرت پھیلائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں نواز شریف نے بُرے حالات میں حکومت سنبھالی، 2017 میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا تھا، نوازشریف کے دور میں ملک ترقی کررہا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف نے حکومت میں آکر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عوام جانتےہیں، مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف اپنا وعدہ پورا کرتے ہیں، منشور پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ملک میں انتشار پھیلا رہی تھی، ہم سے احتساب ہوا تو 9 مئی نہیں کیا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو مہنگائی کو کم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024