• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

الیکشن سے 2 دن قبل بلاول بھٹو کی انتخابی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج

شائع February 6, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

الیکشن سے 2 دن قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی انتخابی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شاہ محمد زمان نے نامی شہری نے بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے مگر بلاول بھٹو انتخابات میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں.۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کوئی شخص بیک وقت 2 جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا، سندھ ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024