• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

خدمات کی برآمدات میں مسلسل دوسرے مہینے کمی

شائع February 7, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے مسلسل دوسرے مہینے دسمبر 2023 میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ دسمبر میں خدمات کی برآمدات 6.93 فیصد سکڑ کر 72 کروڑ 69 لاکھ روپے رہی، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے برعکس رواں مالی سال میں مسلسل کمی کے بعد اشیا کی برآمدات نومبر، دسمبر 2023 اور جنوری میں بڑھ گئیں۔

اگر روپے میں دیکھا جائے تو دسمبر میں خدمات کی برآمدات 17.31 فیصد بڑھ کر 205 ارب 94 کروڑ روپے رہی، جس کا حجم گزشتہ برس کے اسی مہینے 175 ارب 55 کروڑ روپے رہا تھا۔

خدمات کی برآمدات مالی سال 2024 میں جولائی تا دسمبر کے دوران 2.70 فیصد تنزلی کے بعد 3 ارب 76 کروڑ ڈالر پر آ گئی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 3 ارب 87 کروڑ ڈالر رہی تھی، تاہم روپے میں یہ 25.17 فیصد کے بڑے اضافے کے بعد 10 کھرب 80 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئیں، جس کا حجم مالی سال 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 863 ارب 36 کروڑ روپے رہا تھا۔

مالی سال 2023 میں خدمات کی برآمدات 2.87 فیصد بڑھ کر 7 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جو اس سے گزشتہ سال 7 ارب 10 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

دسمبر میں خدمات کی برآمدات 20.14 فیصد اضافے کے بعد 88 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہی، جس کا حجم گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 73 کروڑ 41 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران خدمات کی برآمدات 25.50 فیصد بڑھ کر 5 ارب 19 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 4 ارب 14 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

مالی سال 2023 کے دوران خدمات کی برآمدات 12 ارب 94 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 38 فیصد تنزلی کے بعد 8 ارب ڈالر رہی تھی۔

جولائی تا دسمبر کے دوران خدمات کا تجارتی خسارہ 429 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 43 کروڑ رہا تھا، یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 27 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

دسمبر میں خدمات کا تجارتی خسارہ 4 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 230 فیصد اضافے کے بعد 15 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024