• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حکومت بلوچستان کا صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

شائع February 7, 2024
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج کے واقعات کا مقصد الیکشن سبوتاژ کرنا ہے،  دہشت گردوں کے منصوبے نیست و نابود کریں گے—فوٹو: اسکرین شاٹ
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج کے واقعات کا مقصد الیکشن سبوتاژ کرنا ہے، دہشت گردوں کے منصوبے نیست و نابود کریں گے—فوٹو: اسکرین شاٹ

نگران حکومت بلوچستان نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے بعد صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ یہ وہی دہشتگرد ہیں جو مچھ واقعے میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہر صورت میں کل ہی ہوں گے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج کے واقعات کا مقصد الیکشن سبوتاژ کرنا ہے، دہشت گردوں کے منصوبے نیست و نابود کریں گے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، دہشتگرد الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام ضرور گھروں سے باہر نکلیں اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں۔

واضح رہے کہ آج دوپہر میں بلوچستان کے ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے ہوئے، پشین کے علاقے خانوزئی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔

قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام-فضل الرحمٰن (جے یو آئی-ف) کے انتخابی دفترکے باہر دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024