• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

ملک بھر میں موبائل فون سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

شائع February 8, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

عام انتخابات کے موقع پر نگران حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملک بھر میں موبائل فون سروسز عارضی طور پر معطل کردیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں فی الوقت موبائل فون سروس متاثر ہے، موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے محروم

عام انتخابات کے انعقاد کے روز ملک بھر میں موبائل سروس بند ہونے سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فون سروس معطلی سے الیکشن کمیشن کی 8300 کی موبائل فون سروس متاثر ہے، جس سے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

پولنگ اسٹیشز پر عملے سے رابطوں کے لیے بھی مشکلات کی شکایات سامنے آنے لگیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، جس میں ملک بھر سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوگا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ کل ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر انٹرنیٹ سروس میسر ہو گی اور کہیں بھی انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024