• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کے واضح امکانات ہیں، برطانوی میڈیا

شائع February 8, 2024
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نشریاتی ادارے نے نواز شریف کو بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں وہ نمایاں طور پر جیتنے والوں میں نظر آتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ان کی جماعت واضح برتری لیتی ہے تو وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے اور ابھی تک کے حالات سے وہ واضح برتری کے ساتھ جیتتے دکھائی دیتے ہیں۔

رپورٹ میں نواز شریف کو سابق وزیر اعظم عمران خان کا روایتی حریف بھی قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ 2013 کے بعد جب نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم بنے تو عمران خان کی وجہ سے ہی انہیں مدت مکمل کرنے سے قبل ہی وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024