بی پی 15 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہ ہونے پر پیپلزپارٹی کا احتجاج
بلوچستان کے ضلع حب کےحلقہ بی پی 15 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہ ہونے پر پیپلزپارٹی کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ-کراچی روڈ بلاک کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 15 صحبت پور میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلزپارٹی امیدوار میر دوران خان کھوسہ کی قیادت میں قومی شاہراہ پر احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا۔
میر دوران خان کھوسہ نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہماری واضح جیت کو دھاندلی کرکے شکست میں تبدیل کیاگیا۔
تاہم دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہ ہونے پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرکے کوئٹہ کراچی روڈ بلاک کردی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پی بی 21 حب کے ووٹوں کی ری کاونٹنگ کی جائے۔
یاد رہے کہ بی پی 15 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلیم احمد 24619 ووٹ لے کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار میر دوران خان کھوسہ 15997 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔