• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عمران عباس کی بھارتی فلم کا عاطف اسلم کا گانا ریلیز

شائع February 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار عمران عباس کی آنے والی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ میں شامل عاطف اسلم کا گانا ریلیز کردیا گیا۔

عاطف اسلم نے ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے جو کہ پنجابی اور اردو میں مکس ہے۔

گانے کو یوٹیوب پر بہت سراہا جا رہا ہے اور اسے اب تک 47 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

عاطف اسلم کا کسی بھی بھارتی پنجابی فلم میں دو سال بعد یہ پہلا گانا ہے، اس سے قبل 2022 میں بھی عاطف اسلم کا ایک گانا رنگریزا بھارتی پنجابی فلم میں شامل تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بھارتی پنجابی فلم میں عاطف اسلم کا گانا شامل ہے، وہیں اسی فلم کا مرکزی کردار بھی پاکستانی اداکار عمران عباس نے نبھایا ہے۔

پنجابی بھارتی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلر چند دن قبل ریلیز کیا گیا تھا، جس ر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ عمران عباس کا کردار پاکستانی پنجابی کا ہوتا ہے جو کہ بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

ٹریلر میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے۔

ٹریلر میں عمران عباس کو جہاں پاکستانی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے، وہیں ان کے تمام دوست بھارتی پنجاب کے دکھائے گئے ہیں۔

فلم میں واہگہ بارڈر سمیت پاکستان اور بھارت کے پنجاب کے مناظر دکھائے جانے کے علاوہ برطانیہ میں دونوں ممالک کے افراد کو ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کی ہدایات تھپڑ نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اس کی کہانی بھی لکھی ہے، عمران عباس کے علاوہ فلم کی تقریبا تمام کاسٹ بھارتی ہے۔

فلم میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر نے کردار ادا کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024