• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

چیئرمین پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی آمد، میوزیم کی حالت زار پر اظہار ناراضی

شائع February 14, 2024
محسن نقوی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہوں نے  تزئین وآرائش کےجاری کام کا معائنہ کیا—فائل فوٹو:ڈان نیوز
محسن نقوی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہوں نے تزئین وآرائش کےجاری کام کا معائنہ کیا—فائل فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران کرکٹ میوزیم کی حالت زار پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق محسن نقوی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہوں نے تزئین وآرائش کےجاری کام کا معائنہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قائم کرکٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور کرکٹ میوزیم کی حالت زار پر ناراضی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں اوردیگر انعامات اس حالت میں رکھنا مناسب نہیں، ٹرافیاں اور انعامات ایک اثاثہ اور شائقین کرکٹ کے لیے یہ انتہائی دلچسپی کا باعث ہیں، کرکٹ میوزیم کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے عالمی معیار کے مطابق کرکٹ میوزیم میں اشیا کو رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کرکٹ میوزیم کوکشادہ اور مناسب جگہ منتقل کرنےسے متعلق پلان بھی طلب کرلیا۔

اپنے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024