• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

اپٹما نے بھی گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کردیا

شائع February 14, 2024
اپٹما کے ریجنل چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ اس وقت گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے — فائل فوٹو
اپٹما کے ریجنل چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ اس وقت گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے — فائل فوٹو

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بھی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپٹما کے عہدیداران نے کہا کہ ایک سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی 246 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اگر حکومت نے اس مسئلے پر توجہ نہ دی تو پھر صنعتیں بند کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت صرف 3 سے 4 فیصد مارجن پر کاروبار کرتی ہے، دنیا بھر میں گیس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ ہمارے ہاں قیمتوں میں اضافے کے باعث 60 سے 70 فیصد صنعتیں بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوں گے۔

اپٹما کے ریجنل چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ اس وقت گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے، ایسی صورتحال میں صنعت نہیں چلا سکتے، حکومت نے بجلی کے یکساں ریٹ دینےکا بھی اعلان کیا تھا لیکن اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے حکومت کو باور کرایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے برآمدات کو شدید دھچکا پہنچے گا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا، اس وقت ٹیکسٹائل کی صنعت کو 40 روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے جس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہم مقابلہ نہیں کر پارہے، نئی آنے والی حکومت کو بھی فوری طور پر ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024