• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پی ایس ایل 9: زلمی کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم نے صائم ایوب سے معافی مانگ لی

شائع February 18, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہدف کے تعاقب کے دوران اہم مرحلے پر اوپننگ پارٹنر صائم ایوب کو رن آؤٹ کرانے پر ان سے معافی مانگ لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کےدرمیان پی ایس ایل کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز صائم ایوب اور بابر اعظم نے بغیر کسی نقصان کے مجموعی طور پر 91 رنز بنائے تاہم نویں اوور میں جب دونوں بلے باز رنز کے بھاگے تو ان کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوگئی اور صائم ایوب آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے بعد کی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے رن آؤٹ پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے صائم ایوب سے معافی مانگی۔

بابر اعظم نے کہا کہ رن آؤٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، ہم ایک اچھی پارٹنرشپ بنا رہے تھے اور اس پارٹنرشپ کو لمبی اننگز تک لے جانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ رن آؤٹ میری غلطی تھی اور میں نے صائم سے معذرت کی ہے۔’

واضح رہے کہ کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دی تھی، صائم ایوب (42) اور بابر اعظم (68) بنا سکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024