• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پی ایس ایل 9: کوئٹہ کی مسلسل دوسری فتح، لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست

شائع February 19, 2024
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل اپنی دوسری فتح سمیٹتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

کوئٹہ کی جانب سے خواجہ نافع 60 کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے جبکہ ٹیم کی کامیابی میں سعود شکیل کے 40 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رؤف، سلمان فیاض اور سکندر رضا نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے۔

لاہور کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 63 اور جہانداد خان 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

کوئٹہ کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

لاہور قلندرز:

شاہین آفریدی (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، راسی وین ڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس بریتھویٹ، جہانداد خان، حارث رؤف، زمان خان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

رائلی روسو (کپتان)، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافع، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، محمد وسیم، عقیل حسین، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد

شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب رائلی روسو کی قیادت میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024