• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

گورنر پنجاب پیپلز پارٹی، اسپیکر قومی اسمبلی (ن) لیگ کا ہوگا

شائع February 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سمجھوتے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی (ن) لیگ کا ہوگا۔

سندھ اور بلوچستان کی گورنر شپ بھی (ن) لیگ کو ملے گی جب کہ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

اس کےعلاوہ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی جبکہ چیئرمین سینیٹ کے لئے سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں مل کر حکومت سازی کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور آصف علی زرداری کو صدر مملکت کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

اسلام آباد میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا تھا کہ مذاکرات کے لیے قائم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی کمیٹیوں نے بڑی محنت کے بعد اپنا کام مکمل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب آپ کو بتا سکتا ہوں کہ اب پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے نمبرز پورے ہو چکے ہیں اور ہم حکومت سازی پر عملدرآمد کریں گے، ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024