صدر مملکت کے انکار کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ’ایوان نامکمل‘قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سے انکار کے بعد اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا پہلا اجلاس 29 فروری صبح 10 بجے طلب کرلیا۔
گزشتہ ہفتے پارلیمانی افیئرز ڈویژن کی سمری کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ ایوان زیریں مکمل نہیں ہے، اس لیے وہ درخواست کے مطابق اجلاس نہیں بلوا سکتے، ان کے اس جواب پر سیاسی جماعتوں نے تنقید کی جب کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے صدر سے ریاست کے سربراہ کے طور پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرنے کا کہا۔