• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع March 5, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن آج شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کے توسط سے گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا، انہوں نے الیکشن جیتا اور الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ صادق سنجرانی بیک وقت 2 سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

مقامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024