• KHI: Fajr 4:34am Sunrise 5:56am
  • LHR: Fajr 3:48am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:46am Sunrise 5:18am
  • KHI: Fajr 4:34am Sunrise 5:56am
  • LHR: Fajr 3:48am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:46am Sunrise 5:18am
Live Election 2024

الیکشن کمیشن کا سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر کل اہم اجلاس طلب

شائع March 5, 2024

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت ہوگا اور الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران سیکریٹری الیکشن کمیشن سمیت شرکت کریں گے، اجلاس میں دیگر پارلیمانی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواستوں کاجائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے لا ونگ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم پر کام شروع کردیا ہے، لا ونگ مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ کل کمیشن کے سامنے رکھے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں مختلف پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کرنے کافیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سنی اتحادکونسل کی قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 23 مخصوص نشستیں کس تناسب سے تقسیم کی جائیں گی اس کا فیصلہ کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025