• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم

شائع March 7, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین گنڈاپور کی اپیل پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل راجا ظہورالحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے، علی امین امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جوکہ عدالت نے منظور کرلی۔

وکیل نے استدعا کی کہ سرکاری مصروفیات کے باعث علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہوسکتے، استثنی دیا جائے۔

دورانِ سماعت وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دےدیا۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ پراسس سرور نے نوٹسز تعمیل نہیں کرائے اور ملزم کو نوٹسز موصول نہ ہوسکے، ملزم کے خلاف دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی ختم کی جاتی ہے، درخواست گزار 50 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک مقامی ضامن دے۔

بعدازاں عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، گزشتہ برس دسمبر میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024