• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آسٹریلیا میں دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری اگانے کا ریکارڈ

شائع March 15, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

آسٹریلیا میں دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری کا اُگانےکا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی اداے کی رپورٹ کے مطابق اس پھل کو نومبر میں ایک فارم سے توڑا گیا تھا اور خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریزز میں رکھ دیا تھا۔

اس کا سائز ایک پنگ پونگ گیند جتنا ہے، یعنی یہ پھل 4 سینٹی میٹر چوڑا اور اس کا وزن 20.4 گرام ہے، اس کا مطلب یہ عام بلیو بیری سے تقریباً 10 گنا بڑا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری اگانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ہی پاس تھا جس کا وزن 16.2 گرام تھا۔

یہ بلیو بیری عوام کی بھرپور فرمائش کو دیکھتے ہوئے کوسٹا گروپ کی جانب سے اگائی گئی ہے کیونکہ لوگ دکھنے میں بڑی بلیو بیری کھانا چاہتے ہیں۔

باغبانی کے ماہر نے بتایا کہ اس پھل کا وزن دیکھ کر ہم حیران تھے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اسے اب تک کی سب سے بڑی اور بھاری بلیو بیری کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ریکارڈ بک میں نام درج کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024