• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر چیف سیکریٹری پشاور ہائیکورٹ طلب

شائع March 20, 2024
— فائل فوٹو:اے پی پی
— فائل فوٹو:اے پی پی

پشاور ہائی کورٹ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری فوڈ اورڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو کل طلب کرلیا۔

ذخیرہ اندوزی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خوراک کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار عباس سنگین نے دلائل د یے کہ ہر چیزکی قیمت ڈبل کردی گئی ہے، نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ دو چار بندوں کو پکڑ کر فیس بک پر تصاویر ڈالنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ آپ لوگ اس مسئلے کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے۔

جسٹس وقار احمد نے دلائل دیے کہ یہ اتنا اہم مسئلہ ہے، تین تاریخیں ہوگئیں آپ لوگ رپورٹ جمع نہیں کرا رہے، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ عام دنوں میں بھی سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

وکیل درخواست گزار عباس سنگین ایڈوکیٹ نے دلائل دیے کہ سرکاری نرخ نامہ میں قیمت ایک ہوتی ہے اور مارکیٹ میں کچھ اور ہوتی ہے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران کل آجائیں اور بتادیں کیا اقدامات کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024