• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

نااہلی کی درخواست: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا

شائع March 20, 2024
—   فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف کیس میں حکم امتناع جاری کرکے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا۔

کیس کی جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

سکندر شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے پر شکایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے اور حلف بھی لے چکے ہیں، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو صرف نوٹس ہوا ہے۔

وکیل نے کہا کہ دراصل انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض کا موقع تھا، اس وقت کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نے کارروائی کا آغاز کیا، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ اب تو سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آیا کہ کسی ادارے کے پاس صادق و امین قرار دینے کا اختیار نہیں۔

بعد ازاں، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی کارروائی معطل کرکے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 رکنی بینچ نے علی امین کےخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو الیکشن کمیشن نے فیصلے میں علی امین کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو 735 کنال زمین عارضی طور پر منتقل کی گئی تھی، 2020 میں زمین بیچ کر لینڈ کروزر گاڑی حاصل کی تھی، ڈی آئی خان کی 735 کنال زمین کے اصل مالک آصف خان تھے، غلط بیانی پر علی امین صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کو جاری نوٹس میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور 26 مارچ کو ضلعی الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوں۔

درخواست گزار نے علی امین پر 735 کنال اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

درخواست گزار نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024