• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، امریکا نے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کروادی

شائع March 21, 2024
انٹونی بلنکن— فائل فوٹو: اے ایف پی
انٹونی بلنکن— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ جمع کروایا ہے جس میں غزہ پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام سعودی میڈیا آؤٹ لیٹ الحادث کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ہم نے درحقیقت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور ہمیں پوری امید ہے کہ دیگر ممالک اس کی حمایت کریں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کا کلیدی حمایتی امریکا حماس-اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گزشتہ قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔

تاہم، حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن نے اپنے اتحادی پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملوں کے دوران پکڑے گئے یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔

انہوں نے بدھ کی شام سعودی میڈیا آؤٹ لیٹ الحادث کو بتایا میرے خیال میں یہ ایک اہم پیغام، ایک مضبوط اشارہ دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً، ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ شہری جو بہت زیادہ تکلیف میں ہیں ان پر توجہ مرکوز کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024