• KHI: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:51am Sunrise 5:19am
  • ISB: Fajr 3:50am Sunrise 5:21am
  • KHI: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:51am Sunrise 5:19am
  • ISB: Fajr 3:50am Sunrise 5:21am

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 70 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر دستخط

شائع March 22, 2024
سیکریٹری اقتصادی امور اور چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایف ڈی نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے — فائل فوٹو: ڈان
سیکریٹری اقتصادی امور اور چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایف ڈی نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے — فائل فوٹو: ڈان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 70 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے وفد نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔

سعودی وفد کی قیادت سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے کی، جس کے بعد 48 میگاواٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دستخط کیے گئے۔ منصوبے پر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

اس کے علاوہ 22 میگاواٹ کے جاگراں فور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی دستخط کیے گئے، جس پر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

سیکریٹری اقتصادی امور اور چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایف ڈی نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025