• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان ٹیم ون ڈے، ٹی 20 سیریز کیلئے نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

شائع March 26, 2024
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

کرکٹ آسٹریلیا نے 25-2024 کے سیزن کے لیے اپنا بین الاقوامی شیڈول جاری کر دیا، پاکستان ٹیم رواں برس نومبر میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 6 مختلف مقامات پر 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور اتنے ہی ٹی 20 میچز 4 نومبر سے 18 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، قومی ٹیم نے دسمبر 2023 تا جنوری 2024 کے دوران بینو قادر ٹرافی کے تین ٹیسٹ میچ پرتھ، سڈنی اور میلبرن میں کھیلے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے ہوگا، جس کے بعد 8 نومبر کو ایڈلیڈ اور 10 نومبر کو پرتھ میں میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے آخری بار آسٹریلیوی سرزمین پر 2016 میں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

بعد ازاں، پاکستان اور آسٹریلیا 3 ٹی 20 میچز میں مدمقابل آئیں گے، قومی ٹیم نے 2022 میں آسٹریلیا کی سرزمین پر آخری ٹی 20 میچ کھیلا تھا، جہاں اسے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

پی سی بی نے بتایا کہ سیریز کا آغاز برسبین میں گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، اس کے بعد مقابلہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، ہوبارٹ میں آخری ٹی 20 میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024