• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

شائع March 28, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
—فائل فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے لیے 26 امیدواروں پر مشتمل حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ان 11 نشستوں میں سے 7 سات جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں کے لیے 6 جبکہ خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

مراد سعید، اعظم سواتی، طلحہ محمود، عطا الحق اور فیصل جاوید کا نام جنرل نشستوں کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے، فیض الرحمٰن مرزا آفریدی، آصف رفیق، اظہرمشوانی اور خرم ذیشان بھی مدمقابل ہوں گے، نورالحق قادری، نیازاحمد، دلاور خان، عرفان سلیم، شفق ایازکا نام بھی حتمی فہرست میں شامل ہے۔

ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں پر انتخابات کے لیے خالد مسعود، دلاورخان، ارشاد حسین، اعظم سواتی، نورالحق قادری اور وقاص اورکزئی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں خواتین کی 2 نشستوں کے لیے روبینہ خالد، روبینہ ناز، مہوش علی اورعائشہ بانو شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدزاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

48 نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا جن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں اور خواتین کی 2 علما اور ٹیکنوکریٹ کے لیے 2 اور غیر مسلم کی ایک نشست پر انتخاب ہوگا۔

سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ اور ایک غیر مسلم کی نشست پر انتخاب ہوگا، خیبر پختونخوا کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

اس کے علاوہ بلوچستان کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر انتخاب ہو گا۔

14 مارچ کو سینیٹ کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سمیت 4 امیدوار کامیاب ہوگئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوئے۔

اس وقت پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی کل تعداد 100 ہے، جس میں 4 صوبوں سے 23، سابق فاٹا اور اسلام آباد سے 4، 4 اراکین شامل ہیں، صوبے کے لیے مختص کردہ 23 نشستوں میں 14 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے، 4 ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی رکن کے لیے مختص ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024