• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

شائع March 29, 2024
اعظم سوات، فیصل جاوید، مراد سعید۔ فائل فوٹو
اعظم سوات، فیصل جاوید، مراد سعید۔ فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور فریقین سے یکم اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے مقدمے کی سماعت کی، مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر کے کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں تاج محمد آفریدی نے دائر کی ہیں۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے اعظم سواتی، مراد سعید اور خرم ذیشان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

بعد ازاں 22 مارچ کو پشاور کی ایپلیٹ ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے تھے۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی، فیصل جاوید کے وکیل نے کہا کہ فیصل جاوید پر اثاثے ظاہر نہیں کرنے کا غلط الزام ہے۔

25 مارچ کو پشاور کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سینیٹ انتخابات میں جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

اسی روز اپیلیٹ ٹربیونل نے مراد سعید کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

25 مارچ کو اپیلیٹ ٹربیونل نے خرم ذیشان کی اپیل بھی منظور کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024