• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

لوگ پوچھتے ہیں فہد مصطفیٰ بھی روزے رکھتے ہیں؟ سارہ چوہدری

شائع April 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

دین اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کی افطاری کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر ان سے پوچھتے ہیں کہ ٹی وی میزبان بھی روزے رکھتے ہیں؟

سارہ چوہدری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز کو چھوڑنے اور لوگوں کے رویوں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز کو خیرباد کہنے سے قبل انہوں نے گلوکاری کرنے کا ارادہ کیا تھا اور انہوں نے اسٹیج پر ہزاروں لوگوں کے سامنے پرفارمنس کرنے کی پریکٹس بھی شروع کردی تھی۔

سارہ چوہدری کے مطابق انہیں یہ چیز بہت اچھی لگتی تھی کہ گلوکاروں کے مداح زیادہ ہوتے ہیں، ان کے کنسرٹ کو ہزاروں لوگ دیکھنے آتے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے گلوکاری کرنے کا سوچا تھا لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے پہلے ہی شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن انہوں نے شادی کو بہانا بنا کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو چھوڑا۔

سارہ چوہدری کے مطابق ان کے شوبز چھوڑنے پر ان کے زیادہ تر ساتھی پریشان نہیں ہوئے تھے لیکن بعد میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شوبز کو حرام قرار دیا تو سب لوگ دنگ رہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز کو حرام قرار دینے کی بات انہوں نے ایسے ہی مذاق میں کہی تھی لیکن پھر جب بہت سارے اداکاروں نے انہیں فون کرکے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کہا ہے تو انہوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہی شوبز کو حرام کہا ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ مداح بھی ان سے فرمائشیں کرتے ہیں کہ وہ ماریہ بی کو بھی دین کی طرف کیوں نہی لاتیں؟

سارہ چویدری نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل فہد مصطفیٰ نے جب افطار پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے ان سے پوچھنا شروع کیا کہ فہد مصطفیٰ بھی روزے رکھتے ہیں؟

سابق اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوال کرنے والوں کو کہا کہ سب روزے رکھتے ہیں۔

ساتھ ہی سارہ چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سب خدا سے پیار کرتے ہیں لیکن ہم سب کو قرآن کا درست علم نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024