• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کانگریس کا بھارت میں بینظیر انکم سپورٹ طرز کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان

شائع April 5, 2024
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

بھارت کی سیکولر اور بڑی جماعت کانگریس نے عام انتخابات کے پیش نظر اپنے پانچ نکاتی منشور کا اعلان کرتے ہوئے حکومت میں آنے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے طرز کا پروگرام شروع کرنے سمیت ذات، پات کی مردم شماری کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کانگریس نے 5 اپریل کو ’نیائے پتر‘ یعنی انصاف نامہ کے نام سے 5 نکاتی منشور کا اعلان کردیا۔

پارٹی نے اپنے منشور میں پانچ نیائے شامل کئے ہیں، جو حصہ داری نیائے، یووا نیائے، ناری نیائے، کسان نیائے اور شرمک یعنی مزدور نیائے ہیں۔

پارٹی کے مینی فیسٹو کے مطابق کانگریس حکومت میں آنے کے بعد خواتین کی معاشی بہتری کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کرے گی اور ہر خاندان کی ایک خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا۔

منشور کے مطابق کانگریس حکومت میں آنے کے بعد ذات، پات، عقائد، زبان اور ثقافت کی بنیاد پر مردم شماری کروائے گی اور مردم شماری کے نتائج کے مطابق ہی ہر کمیونٹی کو حقوق دیے جائیں گے۔

کانگریس کے منشور کے مطابق 5 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے نوجوان افراد کے لیے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کا فنڈ بھی مختص کیا جائے گا۔

کانگریس نے حکومت میں آنے کے بعد بھارت بھر کے طلبہ کے لیے مولانا عبدالکلام آزاد اسکالر شپ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا، جس کے تحت طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھیجا جائے گا۔

سیاسی جماعت نے سرکاری اداروں میں کانٹریکٹ سسٹم کو ختم کرکے تمام ملازمتوں کو مستقل کرنے سمیت اعلیٰ سرکاری عہدوں میں نشستوں کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔

کانگریس کے منشور کے مطابق معاشی طور پر کمزور طبقوں کے لیے الگ سے سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد کوٹا مختص کیا جائے گا جب کہ صحت کے لیے ہر خاندان کو سالانہ 25 لاکھ روپے کی انشورنس دینے کا بڑا وعدہ بھی کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024