• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جنگ، بارود، اپنوں کی جدائی اور فاقہ کشی: فلسطینیوں نے عید کیسے منائی؟

فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے کڑے پہروں اور پابندیوں کے باجود مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی۔
شائع April 10, 2024

دنیا بھر کی طرح مظلوم فلسطینیوں نے بھی 10 اپریل کو عید الفطر منائی لیکن اس بار وہاں عید کے رنگ پھیکے دکھائی دیے۔

اسرائیلی جارحیت، جنگ، بارود، اپنوں کو کھونے کا درد، فاقہ کشی اور بمباری سے زخمی ہونے والے اہل خانہ کے زخموں کو دیکھتے ہوئے فلسطینیوں نے عید الفطر خاموشی سے منائی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

عید الفطر کے موقع پر بھی زیادہ تر فلسطینی خورراک، پانی اور ادویات کی تلاش میں رہے، کچھ نے خیموں میں ملنے والی امداد پر ہی عید کا دن گزارا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

کم سن بچوں کو ٹوٹے کھلونے اور تھوڑی سی کھانے کی چیزیں ملیں تو انہوں نے انہیں غنیمت سمجھ کر عید الفطر منائی اور اسرائیلی بمباری سے تباہ سڑکوں پر کھیلتے دکھائی دیے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

زیادہ تر فلسطینیوں نے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہونے والی مسجدوں اور عمارتوں کے احاطے میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات منعقد کرکے نماز عید ادا کی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

اپنوں کی جدائی، جنگ اور فاقہ کشی کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے پست نہ ہوئے اور درجنوں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے کڑے پہروں اور پابندیوں کے باجود مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

زیادہ تر فلسطینیوں نے محلوں اور سڑکوں پر عید نماز کے چھوٹے چھوٹے اجتماعات کیے اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں کے درمیان نماز کی ادائیگی کی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی بمباری اور جارحیت کی وجہ سے اس بار فلسطین میں عید الفطر کے روایتی رنگ اور خوشیاں نظر نہیں آئیں اور لوگ خوراک کی تلاش کے لیے پریشان رہے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

عید الفطر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں مسلمانوں نے فلسطینیوں کے لیے خصوصی طور پر دعائیں بھی کیں۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی