اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے جاری، مزید 43 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے تاہم اب تک اس کی شدت میں کمی نہ ہوسکی اور جنگ بندی سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرت کیمپ میں مزید 5 فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے 24 گھنٹے میں 43 فلسطینیوں کو شہید کیا، صیہونی طیاروں نے خان یونس میں یورپین پسپتال کے اطراف بھی بم برسائے۔
قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہے، مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ یہودی آبادکاروں نے بھی فوجیوں کی سرپرستی میں کارروائیاں کرتے ہوئے مغربی کنارے میں زیتوں کے 30 درخت اکھاڑ دیے۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 729 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 371 زخمی ہو چکے ہیں۔
شمالی غزہ لوٹنے والے فلسطینی شہریوں کی چند تصاویر