• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈا پور، شبلی فراز کی ضمانت میں توسیع

شائع April 17, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق سینیٹر شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق سینیٹر شبلی فراز، ایس ایس پی انویسٹیگیشنز اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شبلی فراز آپ کو چاہیے تفتیش کے لیے؟ جس پر افسر نے عدالت کو بتایا کہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ایک ملزم کی چالان جمع ہونے سے پہلے بریت کی درخواست دائر ہوئی، بریت بھی ہوگئی۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ایک کے لیے تفتیشی کہہ رہا ہے کہ شواہد موجود نہیں ہیں، باقی کا کیا ہوگا۔

بعد ازاں، انسداد دہشت گری عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کے 12 مقدمات میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کی تھی۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے تھے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024